مندرجات کا رخ کریں

راز ناتھن شاہی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
راز ناتھن شاہی

راز ناتھن شاہی (انگريزی:Raz Nathanshahi) سندھ پاکستان میں پیدا ہونے والے سندھی زبان کے مشہور افسانہ نگار، شاعر، مصور اور کيليگرافر تھے.[1]

حالات زندگی

[ترمیم]

راز ناٿن شاہی کا اصل نام علي شير ولد نور محمد ميرانی تھا، یہ 7 اگست 1947 کو ضلع دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کے شہر خیرپور ناتھن شاہ میں پیدا ہوئے۔

تعليم

[ترمیم]

راز ناتھن شاہی نے ابتدائی تعليم خیرپور ناتھن شاہ میں حاصل کی۔ اس نے مزید تعليم خيرپور ميرس کے ناز ہائی اسکول میں سے حاصل کی.

خدمات

[ترمیم]

راز ناتھن شاہی کی ادب لگن بچپن سے تھی. اسے ادب ورثے کے طور اپنے نانا مرحوم محمد اعظم اعظم ميرانی سے ملا.  راز ناتھن شاہی نے شروع میں افسانے لکھے جو مختلف اخبارات اور جریدوں میں شایع ہوئے۔ بعد میں اس نے راز ناتھن شاہی تخلص سے شاعری بھی کی۔ اس نے شاعری کی مختلف صنفوں میں شاعری کی۔ اس نے شاعری کے ساتھ ساتھ مصوری اور کیلیگرافی بھی کی۔ راز بڑے عرصے تک پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کراچی سینٹر پر بطور کیلیگرافر کام کرتے رہے۔ اس نے سندھی زبان کے ساتھ اردو میں بھی کیلیگرافی کی۔ اس کی کیلیگرافی اور مصوری کی نمائشیں بھی ہوئیں۔[2][3]

وفات

[ترمیم]

راز ناتھن شاہی 4 نومبر 2019ء کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔[4][5]

حوالہ جات

[ترمیم]